حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی پنجاب میں جاری اپنے دورے کے دوران گجرات کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ المجتبیٰ (ع) پہنچے۔ جہاں کا ان کاستقبال مدرسہ کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اصغر یزدانی، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ اشتیاق حسین کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف حسین کاظمی اور مدرسہ کے دیگر اساتید نے کیا۔
اس موقع پر امام جمعہ بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو مدرسہ اور اس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ملاقات کے دوران مختلف قومی و دینی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ جامعۃ المجتبیٰ (ع) گجرات کے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی و سماجی شخصیات بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ تھیں۔